Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ : فلیٹ میں آتشزدگی ، ایک خاتو ن زخمی

الباحہ..... الباحہ ریجن کے علاقے الفیصلیہ کے ایک فلیٹ میں لگنے والی آگ سے ایک خاتون دھوئیں سے بے ہوش ہوگئی ۔ خاتون میں محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ ایک عمارت میں آگ لگ گئی جس میں متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ شہری دفاع کے ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہو ںنے عمارت میں پھنسے افراد کو باہرنکالا ۔ متاثرین میں ایک خاتون دھویں سے بے ہوش ہو گئی تھی جسے ابتدائی طبی امداد دیے کر اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جسکے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔ 

شیئر: