مملکت کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
عسیر: مملکت کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جھٹکوں کے باعث نماص، بیشہ، عسیر اور باحہ کے رہائیشوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ جمعہ کی صبح نماص کے شمال میں 16کلو میٹر دور4 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز زیر زمین 9.1کلو میٹر تھا۔رہائیشوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے درو دیواریں اور کھڑیاں ہل گئیں۔