Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شفقت_کا_عالمی_دن، آج کا سرگرم ٹرینڈ

ٹویٹر پر #شفقت_کا_ عالمی _دن آج کا سرگرم ہیش ٹیگ ہے جوٹرینڈ میں پہلے نمبر پر ہے۔امریکہ میں بھی یہ ٹرینڈ پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔پوری دنیا سے ٹویٹر صارفین اس ٹرینڈ میں رحمدلی اور شفقت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔کوئی جانوروں سے رحمدلی تو کوئی اپنے ماتحت اور ہمسايوں سے رحمدلی کا درس دے رہا ہے۔لاکھوں دلچسپ ٹویٹس میں سے چند کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
نارم کیلے نے ٹویٹ کیا: #شفقت_کا_عالمی _دن بہت مبارک ہو! یاد رکھو ، تمہیں کچھ بھی زیادہ نہیں کرنا۔بس کسی کے لیے دروازہ کھولو، کسی کے لئے سہولت پیدا کرو، اپنے ساتھی کی تعریف کر نے سے بھی اچھی زندگی گزر سکتی ہے۔
اینڈریو گولڈمین نامی ٹویٹر نے کہا:اس دن کو منانے کا سب سے بہتر طریقہ اس پر عمل کرنا ہے۔
اسٹیو میرابولی نے لکھا :ایک کی طاقت کو کبھی نہ بھولنا،ایک مہربانی کا بول،ایک وقت میں ایک ہی آدمی،دن میں ایک دفعہ،ایک میٹھا بول وہ زخم بھر سکتا ہے جو صرف ہمدردی سے ہی بھرا جا سکتا ہے۔
مارک پیرون نے ٹویٹ کیا:ہمدردی ایک ایسی زبان ہے جو بہرا بھی سن سکتا ہے اور اندھا بھی دیکھ سکتا ہے۔
جوڈی ایمری نے لکھا:تم جس سے ملو ہمیشہ شفقت سے پیش آؤ کیونکہ تم نہیں جانتے وہ کون سی تکلیف سے لڑ رہا ہے۔
ریڈ ٹی راکون نے کہا :شفقت ہر کہیں ہے،تمہیں صرف اسے ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔#شفقت_کا_عالمی_دن کے موقعے پر شفقت کا کوئی ایک عمل کر کے دوسروں مثال بنیں۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا:#شفقت_کا_عالمی_دن پر اپنے آپ کے ساتھ رحم کرنا مت بھولیں۔آج اپنے لیے کچھ اچھا کریں، آپ اس کے مستحق ہیں۔
میٹ جین نے لکھا:"رحم دلی کا دن چھٹی کا نہیں ، یہ سال میں ایک دفعہ ہی آتا ہے،رحمدلی ایک فلسفہ ہے،رحمدلی زندگی گزارنے کا طریقہ ہے،رحمدلی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں ، آپ حیرا ن ہو جائیں گے کہ دنیا آپ کو کیسے جواب دیتی ہے۔
 
 

شیئر: