ایران مشرق وسطیٰ پر تسلط کی کوششیں ترک کرے، جرمنی ، فرانس
تہران ...فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ پر تسلط کے خواب سے دستبردار ہوجائے۔ انہوں نے متفقہ طور پر کہا کہ ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ پر تسلط کی کوششوں سے دستبردار ہونا پڑیگا۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے پیرس میں اپنے جرمن ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم دونوںکا نکتہ نظر اس حوالے سے ایک ہے کہ ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام ترک کرنا ہوگا اور مشرق وسطیٰ پر تسلط کی کوششیں بند کرنا ہونگی۔