Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد کو زندہ جلانے کی کوشش ناکام

علی گڑھ۔۔۔۔اترپردیش میں ضلع علی گڑھ کے جٹاری ٹاؤن میں واقع جامع مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے10بجے جامع مسجد کے امام محمد سبیب رضا نے اپنے کمرے کے قریب سے آتی ہوئی آواز سنی ۔جیسے ہی وہ کمرے کے اندر گئے شرپسند عناصر نے دروازہ باہر سے بندکردیا اور انہیں زندہ جلانے کی کوشش کی۔ اندر پٹرول چھڑک کر کھڑکی سے ماچس کی جلتی ہوئی تیلی کمرے میں پھینک دی جس سے پورا کمرہ شعلوں کی نذر ہوگیا۔ اس صورتحال سے خوفزدہ امام نے موبائل فون پر پڑوسیوں کو اطلاع دی۔ ہندومسلم دونوں فریق جمع ہوگئے اور انہیں بروقت بچالیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

شیئر: