جموں ۔۔۔۔مستقل ملازمت کے مطالبے کو لیکر کام چھوڑو ہڑتال لگاتار 20ویں روز جاری رہی ۔ مظاہرین کی قیادت آل جے اینڈ کے نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں کے صدر روہت سیٹھ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برسوں سے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت محکمہ صحت میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کومستقل ملازمت دینے کیلئے ابھی تک کوئی پالیسی وضع نہیں کی اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملازمین باقاعدہ ملازمت کے لئے کافی عرصے سے جدوجہدکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک ان کے مطالبے کو تسلیم نہیں کرتی دھرنا جاری رہے گا۔