قصور میں حالات پھر کشیدہ،مکمل ہڑتال اور توڑ پھوڑ
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
قصور.... قصور میں ننھی زینب کے اغوا اور قتل کے بعد جمعرات کو دوسرے دن بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی اور لوگ سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے ایک اسپتال پر بھی دھاوا بولا جبکہ حکومتی بینرز اور بورڈز اکھاڑ کر پھینک دیئے۔آج بھی شہر میں مکمل ہڑتال رہی اور مشتعل مظاہرین نے اسٹیل باغ چوک کو بند کردیا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے شہر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ مختلف سیاسی جماعتیں بھی میدان میں آگئی ہیں۔ صوبہ بھر میں وکلاءآج ہڑتال پر ہیں۔ پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال مشتعل مظاہرین سے فاصلے پر رہے۔