Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ متاثرہ علاقے میں پانی کی سپلائی بحال

جدہ ..... نیشنل واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر انجیئنر محمد الزھرانی نے کہا ہے کہ حرمین شاہراہ کے مشرقی علاقے میں ٹوٹنے والی پانی کی پائپ لائن جوڑ دی گئی ۔ پائپ لائن کے ٹوٹنے سے 6 علاقے متاثر ہوئے تھے ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الزھرانی نے مزید کہا کہ حرمین شاہراہ کے مشرق میں پانی مرکزی لائن جس کا قطر 8 سو ملی میٹر تھا گزشتہ ہفتے ٹوٹ گئی تھی جس سے متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی رک گئی تھی ۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں الواحہ ، الاجواد ، السامر ، المنار ، الصفا اور النخیل شامل تھے ۔ پائپ لائن کی مرمت کے بعد ان علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال ہو گئی ۔ 
 

شیئر: