Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع

ریاض .... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کردی۔ اس سے قبل روس نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد مذمت کو ویٹو کردیا تھا۔ مسودہ برطانیہ نے پیش کیا تھا۔ امریکہ اور فرانس نے پوری قوت سے اس کی حمایت کی تھی۔یمن پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کا فیصلہ بالاتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد کے حق میں 11ممالک نے ووٹ دیئے تھے۔ امریکہ نے پوری قوت سے حمایت کی تھی تاہم چین اور قازقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ بولیویا نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ آخر میں روس نے اسے ویٹو کردیا۔ سلامتی کونسل سے کسی بھی قرارداد کی منظوری کیلئے 15میں سے 9ارکان کی تائید ضروری ہوتی ہے۔ بشرطیکہ دائمی رکن ممالک برطانیہ، فرانس ، چین ، روس اور امریکہ میں سے کوئی اسے ویٹو نہ کرے۔
 
 

شیئر: