پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں ۔
ساحرہ لاشاری ٹویٹ کیا : پرواز ہے جنون پاکستان کی آنے والی وار فلم ہے جس کی پروڈکشن مومنہ درید اور عثمان جیلانی نے کی ہے اور اس کے ڈائریکٹر حسیب حسن ہیں۔ فلم کی کہانی مشہور مصنفہ فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔
صدف علوی نے ٹویٹ کیا : پرواز ہے جنون کی کہانی ایک ائیرفورس کیڈٹ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں پاکستانی فوج کی ثابت قدمی ، بہادری ، ایمانداری اور ٹیم ورک کو دکھایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایئر فورس اکیڈمی کی زندگی کو بھی ہلکے پھلکے انداز میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
محمد اسامہ نے ٹویٹ کیا : میں امید کرتا ہوں کے یہ مووی بہت کامیاب رہے گی اور میں عید کو ضرور یہ فلم دیکھنے جاؤنگا۔
عمارہ نے ٹویٹ کیا : میں اس فلم کو دیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ پاکستانی سینما کیلئے کامیاب فلم ثابت ہوگی۔
شوکت شہزاد نے کہا : آخرکار انتظار ختم ہوا اور پرواز ہے جنون اس عید پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
اسامہ خان نے ٹویٹ کیا کہ فلم کا پوسٹر ہی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے تو سوچیے جب فلم خود ریلیز ہوگی تو کیا ماحول ہوگا۔