Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#جے_آئی_یوتھ_کنونشن

جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ کے تحت مینار پاکستان پر بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا ٹیم نے #جے_آئی_یوتھ_کنونشن ہیش ٹیگ لانچ کیا جو پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹویٹ کیا : پنجاب جے آئی یوتھ سے وابستہ نوجوانوں کا اتنی بڑی تعداد میں مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے میناروں کے سائے تلے جمع ہونا میرے لیے تاریخی اور ناقابل فراموش لمحہ ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب اور جے آئی یوتھ کے مرکزی و صوبائی قیادت اس پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے ٹویٹ کیا : جے آئی یوتھ کراچی میں کامیاب انتخابات اور مینار پاکستان پر بڑا جلسہ کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
احتشام خالق نے ٹویٹ کیا : پنجاب بھر سے نوجوانوں نے مینار پاکستان پر جمع ہو کر یہ ثابت کردیا ہے کہ نوجوان جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔
سید فقیر شاہ نے کہا : حکومت کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں اسلام پسند طلبہ کنونشن میں جمع ہوئے ہیں۔
جہاںزیب شیخ کا کہنا ہے : نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ کرپشن کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم کرپشن کے خلاف جنگ لڑیں گے اور کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔
عبدالماجد کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے : آج لاہور کے نوجوانوں نے دکھا دیا ہے کہ وہ سراج الحق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طلحہ نے کہا : جے آئی یوتھ پنجاب کے ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی کوششوں کو قبول فرمائے،آمین۔
********

شیئر:

متعلقہ خبریں