Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد میں سلطنت روما کے قدیم سکے فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

 بغداد..... عراقی کرائم برانچ نے سلطنت روما کے قدیم سکو ں کی فروخت ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ عرب ملک کے اخبار کے مطابق کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ عراقی درالحکومت بغداد میں ہندوستانی محلے میں نامعلوم افراد سلطنت روما میں استعمال ہونے والے قدیم اور نادر سکوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کیاجانے والا ہے ۔ اطلاع ملنے پر کرائم برانچ نے علاقے کی ریکی کرتے ہوئے اپنے کارندوں کومختلف بھیس میں وہاں تعینات کر دیا ۔ خفیہ پولیس کے اہلکاروہاں نامعلوم ملزمان کی تلاش میں ڈیوٹی دیتے رہے اسی دوران انہو ںنے چند مشکوک افراد کو دیکھا جو اس علاقے میں اجنبی تھے ۔ ملزمان کی مشکوک حرکات پر اہلکاروں نے ان سے تفتیش کی تو ان کے قبضے سے قدیم سکے برآمد ہوئے جن کی تعداد 790 تھی ۔ قدیم سکے سلطنت روما کے دور میں مستعمل تھے جنہیں آثار قدیمہ کے طور پر محفوظ کیاجاتا ہے ۔ ملزمان کو آثار قدیمہ کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ 
 

شیئر: