حوثیوں کا ترک جہاز پر حملہ
عدن ...سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے ترک جہاز کو حوثیو ں کے حملے کے بعد مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ترک جہاز گندم اتارنے کیلئے الصلیف بندرگاہ جارہا تھا۔ حوثیوں نے حملہ کردیا۔ عرب اتحاد نے متاثرہ ترک جہاز کی اصلاح و مرمت کی سہولت جازان بندرگاہ پر فراہم کی۔