نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا کے خلاف اپیل
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور داماد نے نیب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا دیئے جانے کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کردی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے عدالت عالیہ اسلام آباد یں اپیل کی گئی ہے جس میں احتساب عدالت کے جج اور قومی احتساب بیورو کو فریق بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے اور سزا سنا دی۔ لہٰذا قید، جرمانہ، نااہلی اور جائداد قرقی کا عدالتی حکم کالعدم قرار دیا جائے اور نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا جائے۔ یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلے تک ان کی سزا کو معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔