Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر نے بیوی اور 4 ماہ کے بچے کو نہر میں پھینک دیا

حافظ آباد:  پنجاب کے علاقے حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب شوہر نے اپنی اہلیہ اور 4 ماہ کے معصوم بچے کو نہر میں پھینک دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شقی القلب شخص ظفر اقبال نے حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب گھریلو لڑائی کے باعث اپنی اہلیہ عائشہ اور 4 ماہ کے بچے علی حیدر کو جھنگ برانچ نہر میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے بچے کی نہر میں تلاش جاری ہے تاہم ملزم ظفر اقبال کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- -- - - -نئی حکومت کے ساتھ کام کرینگے،امریکہ

شیئر: