عمران سب کا خیال رکھیں گے‘ بشریٰ بی بی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستانی قوم کو ایسا رہنما دیا ہے جو ان کا خیال رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ مظلوم خواتین، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک باد پیش کرتی ہیں۔
بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ اللہ نے آپ کو ایسا لیڈر دیا ہے کہ جو آپ کا خیال رکھے گا اور ملک کی حفاظت بھی کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور بشری بی بی کو مبارکباد دی ہے ۔