پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان آرمی میرا فخر ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ٹویٹر صارفین آرمی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے۔
مظہر علی نے ٹویٹ کیا : اگر ہمارے پاس آرمی نہ ہوتی تو ہمارا حال بھی کشمیر ، شام اور فلسطینیوں جیسا ہوتا۔ ہمارے حقوق کو غصب کیا جاچکا ہوتا اور ہم بہت عرصے پہلے اپنی آزادی کھو چکے ہوتے۔ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان پر بھروسا کریں۔
معاز قریشی نے لکھا : جو لوگ ہماری آرمی کے خلاف بول رہے ہیں درحقیقت وہی پاکستان کے دشمن ہیں۔
علینہ غوری نے ٹویٹ کیا : پاکستان ایسا ملک ہے جہاں مائیں ، بیویاں اور بہنیں اپنے بیٹوں ، شوہروں اور بھائیوں کو خوشی خوشی ملک کے دفاع کے لیے بھیجتی ہیں۔
انعم رانا نے ٹویٹ کیا : آج ہم جو آزاد ہوا میں سانس لے رہے ہیں اس لیے کہ بہت سے جوان ہمارے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے اپنی جان پر کھیلنے کو تیار ہیں۔
شعوانہ نے کہا : یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کی آپ مسلم لیگ نون کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ، بس اپنی فوج کے خلاف مت بولیے۔ وہ ہمارے تحفظ کے لئے قربانی دے رہے ہیں۔
صحیفہ ظفر نے کہا : زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا ، جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھا کرتے۔