Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے پیر کو حلف اٹھالیا۔ اس موقع پر ٹویٹر صارفین نے اپنے ٹویٹس میں جو کچھ کہا وہ دیکھتے ہیں۔
ملک برہان احمد ٹویٹ کرتے ہیں کہ کتنا میچور ایوان ہے۔ بلاول بھٹو اور عمران خان نے ایک دوسرے کیساتھ تصویر بنوائی۔ یہ تاثر ابھرا کہ” اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“۔ 
نبیل چوہدری کہتے ہیں کہ حلف برداری تقریب دیکھ کر میں رو پڑا اور کہا کہ اللہ تیرا شکر ہے۔
سندر وقار کہتی ہیں کہ ٹی وی چینل پر حلف برداری کی تقریب دیکھ کر معلوم ہوا کہ سب (ارکان )مسکرا رہے ہیں اور مصافحہ کررہے ہیں جبکہ اصل میں وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ہم اپنی تقریبات میں کرتے ہیں۔
عبیر خان کا ٹویٹ ہے کہ کتنا تاریخی دن ہے کہ تمام پرانے چہرے پارلیمنٹ کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں جن میں فضل الرحمان،محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاﺅ، اسفندیار ولی، سعد رفیق، شاہد خاقان، عابد شیر علی، طلال چوہدری ، دانیال عزیزوغیرہ شامل ہیں۔
کرن کا کہناہے کہ الحمد للہ نئے پاکستان کا تاریخی دن ہے۔ اب کامیابی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ 2018ءپاکستان کیلئے تاریخی سال ہوگا۔
رحیم لکھتے ہیں کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ رانا ثناءاللہ نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
اریج عباس ٹویٹ کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب ارکان اسمبلی کو سیدھے راستے پر چلائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں