Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاور مانیکا کون ہیں؟

 صلاح الدین حیدر۔ کراچی
 خاور مانیکا  نے جو سینیئر کسٹم آفیسر ہیں  اس وقت شہرت پائی جب ان کی بیوی بشری بی بی نے ان سے طلاق لے کر پاکستان کے کرکٹ ہیرو ، عمران خان سے جو اب پاکستان کے وزیر اعظم ہیں سے شادی کرلی، ویسے بھی اگر پس منظر میں تلاش کیاجائے تو خاور پنجاب کے ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد مانیکا جنوبی پنجاب سے بے نظیر حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں،اور 2011میں اس دنیا سے رحلت فرماگئے تھے، ان کی سابقہ بیوی کا اصل نام بشریٰ نیاز وٹو ہے جو کہ ضلع دیر پور سے تعلق رکھتی ہیں۔ خاور مانیکا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،صوفیانہ پن خاور اور بشریٰ دونوں کے خون میں رچا بسا ہے۔ خاور کی بشریٰ سے3 بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، دو لڑکیوں کی شادی ہوگئی، خاور کے بھائی احمد رضا مانیکا نے 2013میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔مسلم لیگ (ن) کے اطہر حسین شاہ گیلانی نے انہیں شکست دی، خاور مانیکا  نے خود بھی لاہور کے مشہور ایچیسن کالج سے تعلیم یافتہ ہونے کے علاوہ امریکا میں بھی تعلیم حاصل کی۔ ان کے دو بھائی، وطن واپسی پر سینٹرل سروسز کے امتحان پاس کرنے کے بعد کسٹم سروسز کے افسر بنے اور آج کل گریڈ 21کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، خاور مانیکا کی ایک بیٹی تو سابق صوبائی وزیر عطا محمد مانیکا کی بہو ہیں،ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے بھی بیرونی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔  ایک بات اور جو خاور کے بارے میں کہی جاتی ہے کہ ان کی شہرت اچھی نہیں۔

شیئر: