Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی وزیر خارجہ نے امریکی خارجہ پالیسی کی مذمت کر دی

ماسکو۔۔۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی خارجہ پالیسی کی پُر زور مذمت کی ہے ۔لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکہ مذاکرات شروع کرنے سے قبل پابندیوں کی پالیسی کو ترجیح دے رہا ہے اور یہ صورتحال دونوں عالمی قوتوں میں شدید تناؤ کا باعث بن رہی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان بین الاقوامی اکنامک فورم کی نشست میں اپنے ملک کے نوجوان سفارتکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات میں دیا۔ ان کے بقول بیشتر امور میں امریکی حکومت مذاکرات پر رضامند دکھائی نہیں دیتی۔ یوکرینی علاقے کریمیا کو ضم کرنے پر روس کو مغربی ممالک اور امریکہ کی پابندیوں کا سامنا ہے۔

شیئر: