پاک افغان سرحد 3 روز کے لیے بند
پشاور: پڑوسی ملک افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر افغان حکومت نے پاک افغان سرحد طورخم کو آج سے 3 دن کے لیے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج صبح سے 3 روز کے لیے بند کی گئی گزر گاہ 21 اکتوبر کی شام تک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں عام انتخابات کل 20 اکتوبر کو ہوں گے۔ اس موقع پر طورخم سرحد کی بندش کے باعث دو طرفہ تجارت اور عام آمد و رفت معطل رہے گی۔ طورخم بارڈر کی بندش کے دوران صرف مریضوں کو علاج کی غرض افغانستان سے پاکستان لے جانے کی اجازت ہو گی۔