وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے چین کی جانب سے چھ ارب ڈالر کا پیکج ملنے کی خبر پر خوشی کا اظہار بھی کیا البتہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر دورے کے لیے یہ وقت مناسب نہیں تھا۔
عبدالقادر نے لکھا : وزیراعظم عمران خان پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے سفیروں اور چینی حکام کی موجودگی میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
جہازیب ورک نے ٹویٹ کیا : وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر سے بیجنگ میں ملاقات کی اور ان سے خطے میں تعاون ، سی پیک اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات سے متعلق بات چیت کی۔
ضیاء یوسفی خان نے ٹویٹ کیا : انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا دورہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور ان کے خلاف ہونے والا تمام پروپیگنڈا فلاپ ہو جائے گا۔
اعزاز احمد نے لکھا : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے کلچر کی خوبصورت طریقے سے نمائندگی کی۔ مجھے فخر ہے کہ میرا وزیراعظم دیگر ممالک کے دورے کرتے ہوئے شلوار قمیض پہننے میں فخر محسوس کرتا ہے۔
اسلام صدیقی کا کہنا ہے : جب ملک کا وزیراعظم سچا اور ایمان دار ہو تو دوسرے ملک کے حاکم اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
حرا علی نے ٹویٹ کیا : انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ پاکستان میں نئے پیکجز اور منصوبے لے کر آئے گا۔
ثناء صائم نے کہا : ادھر عمران خان ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے قرضے لے رہے ہیں اور ادھر منافقین جلاؤ گھیراؤ اور ملکی معیشت کا پہیہ جام کر کے ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔ اللہ ان انتشار پھیلانے والے منافقین کو ہدایت دے۔
اویس یوسفزئی نے ٹویٹ کیا : وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس اہم موقعے پر ملک میں جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے پیچھے سی پیک کے مخالفین کا ہاتھ ہے۔ اللہ پاک ملک میں دہشتگردی پھیلانے اور وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نیست و نابود کرے۔
صبا حیدر نے کہا : پاکستان جل رہا ہے اور ہمارے وزیراعظم چائنا کا دورہ کرنے چلے گئے ہیں۔