العقیق۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے باحہ ریجن کی العقیق کمشنری میں ریٹیل اور تھوک میں کھانے پینے کی اشیاء کا کاروبار کرنے والے ادارے کی مالک خاتون صندلہ بنت عشق بن محمد الغامدی کیخلاف تشہیر کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرا دیا۔ خاتون کے ادارے نے کھانے پینے کی اشیاء پر مطلوبہ تفصیلات تحریر نہیں کرائی تھیں اور بغیر معلومات درج کئے سامان فروخت کیا جا رہا تھا۔ باحہ میں فوجداری کی عدالت نے صندلہ کے ادارے پر مذکورہ الزام ثابت ہو جانے پر جرمانہ متعلقہ اشیاء کی ضبطی کے بعد تلف کرنے او رصندلہ کے خرچ پر مقامی اخبار میں عدالتی فیصلہ شائع کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔ عام طور پر اس قسم کے حالات میں ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔