Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے علاج پھر مذاکرات

ابہا... باخبر ذرائع کا کہناہے کہ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن سے کہا ہے کہ جب تک لبنانی حزب اللہ او رایرانی ماہرین کے علاج کا بندوبست نہیں ہوگا اور ہمارے زخمیوں کو علاج کیلئے یمن سے باہر لیجانے کا انتظام نہیں کیا جائیگا تب تک وہ یمنی بحران کے خاتمے کیلئے سویڈن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی حامی نہیں بھریں گے۔ الوطن اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے مذکورہ مطالبہ صنعاءخفیہ اسپتالوں میں لبنانی اور ایرانی زخمیوں کے علاج میں ناکامی کے بعد کیا ہے۔
 

شیئر: