پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سب سے بڑے آپریشن ردالفساد سے متعلق ٹویٹر صارفین کا کیا کہنا ہے آئیے دیکھتے ہیں۔
تبریز بخاری نے ٹویٹ کیا : 22 فروری 2017ء کو شروع کیے گئے آپریشن رد الفساد کے دوران ملک دشمنوں کے خلاف 18835 مقدمات درج ہوئے۔ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان گرفتار ہوا جبکہ جماعت الاحرار کے خلاف بھی بڑی کارروائیاں کی گئیں۔
علی نواز آرائیں نے کہا : آپریشن ردالفساد نے ملک میں امن قائم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے. ہم اپنی بہادر فورسز کو اس کامیاب آپریشن پر سلام پیش کرتے ہیں۔
کیتھرائن نے لکھا : یاد رکھیے فوج دہشتگرد ختم کر سکتی ہے لیکن انتہا پسندی اور دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہو۔
حجاب رندھاوا نے ٹویٹ کیا : پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال میں سیکیورٹی اداروں نےآپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ، اس دوران 26 بڑے آپریشن ہوئے ، 7 بڑے دہشت گرد نیٹ ورک ختم کئے گئے۔
زبیر خان نے کہا : آپریشن ردالفساد صرف دہشتگردوں کو ہی نہیں بالکہ اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دہشتگردانہ سوچ کے خلاف بھی کیا گیا تھا۔ افواج پاکستان کو سلام۔
عبید خان نے لکھا : یا اللّه اس آپریشن ردالفساد کے صدقے ہمارے پیارے پاکستان میں سے سارے فساد رد فرما اور پاکستان کو سچا اور پکا عاشق رسول مومن مسلمان لیڈر عطا فرما ۔۔۔۔جو پاکستان کو سچ میں اسلامی فلاحی ریاست بنائے امین یا رب العالمین۔