مملکت اور امارات میں امیزون کا نیا پروگرام
ریاض ۔۔۔ امیزون کمپنی سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے توسط سے مشرق وسطیٰ میں اسپیشل ویب قائم کریگی۔امریکی چینل سی این بی سی نے رپور ٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ شمالی امریکہ کے بعض بڑے تاجرو ںکو امیزون نے اطلاع دی ہے کہ انہیں سوق ڈاٹ کام کے بجائے آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں اپنی مصنوعات فروخت کرنا ہونگی۔ امریکی کمپنی خطے میں اپنے مشترکہ تجارتی معرکے امیزون کو رائج کرنے کی کوشش کررہی ہے اور امریکہ میں مزید گاہک حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگی ہوئی ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات میں اپنی مارکیٹ پھیلا رہی ہے۔ سال رواں کے دوران دبئی میں 600نئے کارکن رکھنے ، ریاض ، عمان اور قاہرہ میں نئے ملازم تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔