Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم خان مجرم ہیں نہ ملزم‘ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور:  پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کو اعلیٰ شخصیات کے خلاف تحقیقات اور انہیں حراست میں لینے کا اختیار ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی گرفتاری کے بعد انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان مجرم ہیں نہ ملزم، نیب نے انہیں تفتیش کے لیے بلایا تھا، ان پر کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان نے پیشی کے دوران نیب کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ آل شریف اور ہمارے درمیان یہ ہی فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے افراد جب بھی نیب کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے نیب پرکھلی تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو فوراً امراض قلب اسپتال منتقل کرنے کی سفارش
 

شیئر: