Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ معاہدے پر عملدرآمد کا اصولی سمجھوتہ

عدن۔۔۔اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے برسرپیکار فریقوں نے الحدیدہ امن معاہدے پر عملدرآمد کے اصولی سمجھوتے کی منظوردیدی ہے۔فریقین نے اصولی سمجھوتہ منظور کرتے ہوئے یہ بھی طے کیا ہے کہ وہ اپنی قیادت سے اس پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کرینگے۔ فریقین نے جنگبندی کی پابندی کا عہد کیاہے۔ باخبر سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کی فورس کے نئے کمانڈ ر نے حوثیوں کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے پر سخت ردعمل دیا تھا۔اس کے بعد ہی حوثیوں کے رویے میں لچک پیدا ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -حوثیوں کی پیچیدہ پہاڑی سرنگیں

شیئر: