مکہ مکرمہ۔۔۔ مکہ مکرمہ میں ایک شخص 2 مختلف کیمیائی مواد کو ملانے سے پیدا ہونے والے دھماکہ سے جھلس گیا۔ وہ گٹر لائن کو صاف کرنے کیلئے پٹرول اور تیزاب ملاکر ڈالنے کی کوشش کررہا تھا۔ اس دوران دھماکہ ہوا اور اس کا چہرہ اور دونوں ہاتھ جھلس گئے۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نایف الشریف نے بتایا کہ واقعہ ہفتہ کی صبح کو حی الغسالہ میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض اوقات مختلف کیمیائی مواد کے ملانے سے سخت ردعمل ہوتا ہے لہذا بہتر ہے کہ شہری و غیر ملکی ایسا کوئی کام کرنے سے پہلے پوری معلومات حاصل کرلیں۔