پاک بحریہ نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان داخلے سے روک دیا۔ پاک بحریہ کے اس کامیابی پر ٹویٹر صارفین نے کیا ٹویٹس کیے آئیے دیکھتے ہیں۔
صابر شاکر نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی ایک اور کامیابی۔پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کو بھاگنے پر مجبورکردیا۔ نشانے پر آنے کے باوجود ہندوستانی آبدوز کو چھوڑ کر ایکبار پھر دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ پاک بحریہ پاکستان زندہ باد۔
عثمان ڈار نے لکھا کہ سرحدی اور فضائی محاذ پہ شکست کے بعد ہند کو سمندری محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔ہند اگر شرارتوں سے باز نہ آیا تو خطے میں امن کے خاتمے کا ذمہ دار ہند خود ہو گا۔
عثمان جنجوعہ نے ٹویٹ کیا کہ پاک بحریہ نے دشمن ملک کی ایک اور چال ناکام بنا دی۔ پاک بحریہ نے ہندوستانی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان داخلے سے روک لیا۔
شمس الدین امجد کا کہنا ہے کہ ہند اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہیں آ رہا ، پاک بحریہ کو بروقت کارروائی پر سلام۔
حمزہ چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ آج ہماری پاک بحریہ نے موثر کاروائی کرتے ہوئے اپنے سمندری حدود کی احسن انداز میں دفاع کیا۔ ہندوستانی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں آنے سے روک دیا۔آج تمام پاکستانی کے لئے فخر کا دن ہے۔یہ واقعات ظاہر کر رہے ہیں ہند باز نہیں آ رہا۔ہماری افواج دفاع کر رہی یے۔پاکستان پائندہ باد۔