Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#راؤ_انوار

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ان کے ساتھیوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے. پاکستانی ٹویٹر صارفین کی اس بڑے فیصلے کے بارے میں کیا رائے ہے ملاحظہ فرمائیں۔
عمر خلیل نے لکھا : ‏کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ملزمان نے اس موقع پر صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے 11 اپریل کو کیس کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ 
عمیر چمبل نے ٹویٹ کیا : ‏ملک ریاض کے بعد عابد باکسر کے تمام مقدمات ختم کر کے انہیں بری کر دیا گیا ایسا ہی کچھ راو انوار کیساتھ بھی ہوگا واقعی یہ ملک اصل گارڈ فادرز کیلئیے انتہائی محفوظ ہے۔
صاحب علی کا کہنا ہے : ‏جس پارٹی نے راؤ انوار کو تحفظ فراھم کیا جس پارٹی کی حکومت میں نقیب اللہُ کو شہید کیا گیا پی ٹی ایم اسی پارٹی کے ساتھ دوستیاں نبھانے رھی ھے پھر ریاست کو کیوں گھسیٹا جا رھا ھے پی ٹی ایم اگر مذاکرات نہیں کرتی تو اس کا صاف مطلب یہی ھے کہ یہ فساد پیھلانے آئے ھیں۔
حفصہ نے لکھا : ‏پی ٹی ایم کا جتنا قریبی تعلق اس وقت بلاول بھٹو اور سینیٹر فرحت اللہ بابر سے ہے۔ اگر پی ٹی ایم پیپلز پارٹی پہ ایک مرتبہ بھی کہہ دے کہ راؤ انوار کی مدد چھوڑ دو تو نقیب اللہ محسود کا قاتل پھانسی لگ سکتا ہے۔ مگر پی ٹی ایم ایسا نہیں کر رہی۔ ‎
بنت عائشہ نے ٹویٹ کیا : ‏شکر اللہ کہ آخر کار نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔انشااللہ انصاف ہوگا۔
شاہد خان نے سوال اٹھایا : ‏کیا پی ٹی ایم محسن داؤڑ اور پیپلز پارٹی کی قربت پر کبھی سوال اٹھائیگی؟دنیا جانتی ہے کہ راؤ انوار کن کا فرنٹ مین تھا۔ 
سادات یونس نے لکھا : ‏کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار پر فرد جرم عائد کردی , اب پشتون تحفظ موومنٹ کیا چورن بیچے گی؟

شیئر:

متعلقہ خبریں