Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس میں سوتا رہ جانے والا کمسن طالب علم دم گھٹنے سے ہلاک

فرحان اپنے والد کے ہمراہ
دبئی میں مدرسہ جانے والا کم سن طالب علم بس میں سوتا رہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے۔ متوفی محمد فرحان کا تعلق انڈیا کی ریاست کیرالہ سے تھا اور وہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ 
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالب علم محمد فرحان بس میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوا ہے۔
متحدہ امارات کے اخبار امارات ٹوڈے کے مطابق محمد فرحان کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ ’فرحان سانحے والے دن حسب معمول مدرسہ گیا، مدرسے پہنچنے پر تمام طلبہ بس سے اتر گئے مگر فرحان سوتا رہا، شدید گرمی اور حبس سے وہ دم گھٹ کر ہلاک ہو گیا۔‘ 
امارات ٹوڈے کے مطابق دیگر طلبہ کے ہمراہ فرحان بھی مدرسے کی بس میں جاتا اور شام کو اسی بس میں گھر لوٹ آتا تھا۔ اسی دوران ان کے والد بھی اپنے کام سے واپس آتے ۔ باپ، بیٹا وطن جانے کی تیاریوں میں بھی مصروف تھے جہاں 25 جون کو ان کے گھر میں شادی کی تقریب تھی ۔
فرحان کے گھر والے ان کی بڑی بہن کی شادی کے سلسلے میں انڈیا گئے ہوئے تھے۔ رشتہ دار کے مطابق فرحان نے یہ کہہ کر والدہ کے ہمراہ جانے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ شادی کے قریب آتے ہی والد کے ساتھ آ جائے گا۔
واضح رہے اسی مدرسے سے فرحان کی تینوں بڑی بہنوں نے بھی تعلیم حاصل کی، وہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
مدرسے کی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

شیئر: