چین کے ایک سائنسدان نے امریکی پیٹرولیم کمپنی کی ’نیکسٹ جنریشن بیٹری ٹیکنالوجی‘ چرانے کا اعتراف کیا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہانگ جن تان نامی 35 سالہ چین کے شہری جو امریکہ کے مستقل قانونی رہائشی ہیں، امریکی پیٹرولیم کمپنی میں کام کرتے تھے اور ان کو دسمبر 2018 میں اہم خفیہ راز چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو کہا کہ امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے تان کو اہم خفیہ معلومات چرانے، آگے پہنچانے، اور ان پر اپنی ملکیت جتانے کا قصوروار قرار دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’نیکسٹ جنریشن بیٹری ٹیکنالوجی کی مارکیٹ میں قیمت 1 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
مصر: ایٹمی سائنسدان کی موت معمہ بن گئیNode ID: 432596
-
ناسا نے سیارچے کا نام کس عرب سائنسدان سے منسوب کردیا؟Node ID: 434896
-
انڈیا کے خلائی ادارے ’اسرو‘ کے سائنسدان کو قتل کر دیا گیاNode ID: 436291