یہ وضاحت متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش سے گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات اور مالکان کی جانب سے نقصان کی تلافی کے لیے انشورنس کمپنی سے رجوع کرنے کے واقعات کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق 2016ء میں انشورنس کارپوریشن کی مجلس انتظامیہ نے دو طرح کی اسکیمیں جاری کی تھیں۔ ان میں سے ایک تھرڈ پارٹی انشورنس کہلاتی ہے جبکہ دوسری انشورنس اسکیم گاڑی گم ہونے یا نقصان کی تلافی کے لیے ہوتی ہے۔ دونوں انشورنس اسکیمیں مل کر ایک طرح سے مکمل انشورنس کہلاتی ہیں۔
انشورنس کارپوریشن کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے بہت ساری انشورڈ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی گاڑیاں گم ہوگئی ہیں اور کئی تلف ہوگئی ہیں۔
اگر ریاست کے متعلقہ اداروں نے اس حوالے سے یہ اعلان کردیا کہ امارات میں ہونے والی حالیہ بارشیں سیلاب کے دائرے میں آتی ہیں تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنی کسی بھی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ نہیں دے گی۔
البتہ اگر متعلقہ اداروں نے موجودہ بارشوں کو سیلاب کا عنوان نہ دیا تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنیاں گاڑیوں کے ان مالکان کے نقصان کا معاوضہ دیں گی جنہوں نے گاڑی گم ہونے یا تلف ہونے والی انشورنس اسکیم حاصل کی ہوگی۔
انشورنس کارپوریشن نے توجہ دلائی ہے کہ تھرڈ پارٹی انشورنس کرانے والوں کو بارش سے ہونے والے مبینہ نقصان پر کچھ بھی نہیں دیاجائے گا۔ مکمل انشورنس کرانے والوں کے نقصان کی تلافی بے شک کی جائے گی۔