Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سب سے بڑی عسکری قوت 

سعودی مسلح افواج میں 2لاکھ 30 ہزار سپاہی شامل ہیں فوٹو:سوشل میڈیا 
عسکری قوت کے اعتبار سے سعودی عرب خلیجی ممالک میں سرفہرست جبکہ عالمی اعتبار سے 25 ویں نمبر پر ہے۔
عربی نیوز ویب سائٹ سبق نے سی این این میں شائع ہونے والی 'گلوبل فائر پاور' کی رینکنگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عرب ممالک میں سب سے بڑی عسکری قوت کا حامل سعودی عرب ہے جبکہ قطر کا رینکنگ میں درجہ سب سے کم ہے۔
سعودی مسلح افواج میں 2لاکھ 30 ہزار سپاہی شامل ہیں جبکہ 848 مختلف قسم کے لڑاکا طیارے فضائی عسکری بیڑے کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب کے پاس 1062ٹینک، 12 ہزار بکتر بند اور دیگر ہیوی گاڑیاں ہیں۔ 

سعودی فضائی عسکری بیڑے میں 848 مختلف قسم کے لڑاکا طیارے اور 1062 ٹینک شامل ہیں فوٹو:ایس پی اے 

سروے کے مطابق عرب ریاستوں میں عسکری قوت کے اعتبار سے دوسرا نمبر متحدہ عرب امارات کا ہے جس کی مسلح افواج کی تعداد 64 ہزار ہے جبکہ ابوظبی کے فضائی بیٹرے میں 540 لڑاکا طیارے، 510 ٹینک جبکہ 5900 عسکری ہیوی گاڑیاں اور بکتر بند شامل ہیں۔
تیسرے نمبر پر عمان ہے جس کے فوجیوں کی تعداد 42.5 ہزار ہے، عالمی سطح پر عمان کا نمبر 82 ہے۔ عمان کے پاس 175 عسکری طیارے اور 117 ٹینک جبکہ دیگر عسکری گاڑیوں کی تعداد 730 ہے۔
خلیجی ریاستوں میں کویت چوتھے اور عالمی سطح پر 84 نمبر پرہے۔ کویتی مسلح افواج کی تعدا د39.5ہزار ہے جبکہ کویتی فضائیہ میں 85 طیارے ہیں ۔ زمینی قوت کے اعتبار سے کویتی افواج کے ٹینکوں کی تعداد 567 اوردیگر عسکری گاڑیوں کی تعداد 700 ہے۔

سعودی عرب عسکری قوت کے اعتبار سے عالمی سطح پر 25 ویں نمبر پر ہے فوٹو: ایس پی اے 

سروے کے مطابق پانچویں نمبر پر بحرین ہے جس کی مسلح فوج 8200 سپاہیوں پر مشتمل ہے، منامہ کے پاس 107 لڑاکا طیارے اور 180 ٹینکوں کے علاوہ 700 مختلف نوعیت کی عسکری گاڑیاں ہیں۔
قطر سب سے آخری درجے پر ہے جبکہ عالمی سطح پر دوحہ 106 ویں نمبر پر ہے۔ قطر کے فوجیوں کی تعداد 12 ہزار ہے جبکہ فضائی بیڑے میں 100 لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے شامل ہیں۔ 

شیئر: