علی عظمت نے پاکستان سپر لیگ کے لیے آفیشل ترانے کی حد سے زیادہ مخالفت کا شکوہ اور اس کے پیچھے ایک گلوکار کی موجودگی کا انکشاف کیا تو سوشل میڈیا نے نئے اور سابقہ ترانوں پر پھر سے گفتگو شروع کر دی۔
علی عظمت کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی گفتگو جاری تھی کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں آفیشل ترانہ گانے والے علی ظفر جواب شکوہ لیے میدان میں آگئے۔
علی عظمت کہتے ہیں کہ ایک “rival artist” نے کچھ bloggers کے ذریعے ہمارے Psl ترانے پر تنقید کروای۔۔۔#PSL2020 #alizafar #aliazmat#HLP pic.twitter.com/9wVI2N203W
— Waseem Badami (@WaseemBadami) February 21, 2020
نجی ٹیلی ویژن اے آر وائی کے ایک پروگرام میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے علی عظمت نے کہا تھا کہ ایک مخالف فنکار نے کچھ بلاگرز کے ذریعے ان کے پی ایس ایل ترانے پر تنقید کرائی۔
علی ظفر تک معاملہ پہنچا تو وہ ایک ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹر پر آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ چل رہا ہے، کوئی ازدواجی مسئلہ، کوئی سماجی مسئلہ، کاروبار نہیں چلا، گانا نہیں چلا تو اس کے ذمہ دار آپ بالکل نہیں ہیں، اس کا ذمہ دار میں ہوں‘۔
مزید پڑھیں
-
’پتہ وتہ کچھ نہیں، باتیں کرنے کو تیار ہیں‘Node ID: 455851
-
پی ایس ایل: ’محنت کر، حسد نہ کر‘Node ID: 460416
-
ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کا اعلانNode ID: 460601
ایک منٹ کے اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی معاملات کے حوالے دیتے ہوئے ان کے پس پردہ اپنی موجودگی کا طنزیہ انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا ’میں اتنا طاقتور ہوں، میرے پے رول پہ بلاگرز ہیں، کیمبرج اینالیٹیکا کیا ہے؟ (امریکی صدر) ٹرمپ کو کس نے منتخب کرایا ہے؟ بھائی نے‘۔
شکایت کرنے والوں کو علی ظفر نے مشورہ دیا کہ ’اپنے کمرے میں ایک ڈاٹ بورڈ لگائیں، اس پر ان کی تصویر لگائیں اور روزانہ صبح اٹھ کر ٹھاہ ٹھاہ کریں، دل ہلکا ہوگا، غصہ کم ہوگا۔‘
ان کے مطابق ’اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں خود وہاں آ کر کھڑا ہو جاؤں تو اس کے لیے بھائی حاضر ہے‘۔
علی ظفر کی گفتگو پر مبنی ویڈیو ختم ہونے سے قبل ان کا گایا ہوا پی ایس ایل ترانہ ’سیٹی بجے گی، کھیل سجے گا‘ چلنا شروع ہو جاتا ہے، جسے وہ ہاتھ جوڑ کر بند کراتے ہیں۔
Zindagi me koi masla ho. #bhaeehazirhai pic.twitter.com/WgBzZgRo2u
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 21, 2020
دونوں گلوکاروں کا میچ پڑا تو سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر پی ایس ایل ترانے پر تبصروں کو تازہ کرنے لگے۔
علی ظفر کی جانب سے مسئلہ حل کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کسی نے انہیں بیرون ملک موجود پاکستانی رقم واپس لانے کی دعوت دی تو کسی نے پی ایس ایل کے لیے نیا ترانہ گانے کی فرمائش کی۔
![](/sites/default/files/pictures/February/36491/2020/pslv_opening_ceremony.jpg)
گو سٹڈی اسد نامی ایک ہینڈل نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’ویرو اگر آج نیا ترانہ نہیں آیا، قسم کھاتا ہوں کہ اپنی انگلیاں، ایسے کاٹ لوں گا‘۔
اس دھمکی آمیز مطالبے پر علی ظفر نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نوووو، نہیں یار‘۔
Noooooo. Nahin yaar. https://t.co/8vwa7qjKWw
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 22, 2020
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 20 فروری کو ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں آفیشل ترانہ گانا گیا تو اس پر تنقید و تبصروں کا سلسلہ تازہ ہو گیا تھا۔ اسی دوران نجی ٹیلی ویژن پر علی عظمت کی گفتگو سامنے آئی جس نے صورت حال کو شائقین کرکٹ کی گفتگو سے ایک قدم آگے لے جا کر فنکاروں کے درمیان براہ راست لفظی جنگ کی شکل دے ڈالی تھی۔
کون سا پی ایس ایل ترانہ بہتر ہے، اس موضوع پر سوشل میڈیا پر جاری گفتگو اتنی بڑھی کہ علی ظفر اور علی عظمت کے نام ٹوئٹر ٹرینڈز لسٹ کا حصہ بنے رہے۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں