Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: ’علی ظفر نے میلہ لوٹ لیا‘

مشتاق خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ علی ظفر کے گانے کے بعد یوٹیوب ’کریش‘ کر گیا۔ فوٹو: علی ظفر ٹوئٹر
پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی فرمائش پر پی ایس ایل 5 کا  گانا ریلیز کر دیا ہے جس کو ایک دن میں اب تک 26 لاکھ افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں۔
 علی ظفر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کی فرمائش پر نیا گانا بنا رہے ہیں۔ 
اتوار کو یوٹیوب پر ریلیز کیے جانے والے علی ظفر کے گانے کو اب تک دو لاکھ 72 ہزار افرد نے لائیک کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے اس پر تنقید کی تھی جس کے بعد ایک ٹیلی ویژن شو میں گانے میں شامل گلوکار علی عظمت نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے گانے کو بعض لوگوں نے خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

علی عظمت نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ پی ایس ایل  کے گانے پر بعض گلوکاروں نے بلاگرز کے ذریعے تنقید کرائی۔ 
گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے آفیشل گانے پر تنقید کے بعد اعلان کیا کہ وہ ایک ہفتے میں نیا گانا تیار کر رہے ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین علی ظفر کے گانے پر تبصرے کر رہے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف بلیک لسٹر نے علی ظفر کی تعریف کی اور لکھا کہ اس گیت نے اُن کو ڈانس کرنے پر مجبور کیا ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف ایفی اعوان نے علی ظفر کے گانے کی تعریف کی اور کہا کہ ہر کسی کو علی ظفر کی اس کوشش کا ساتھ دینا چاہیے ۔
سیمی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ جس گانے پر علی ظفر نے ڈانس کا کہا تھا وہ تو کوئی اور تھا۔

مشتاق خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ علی ظفر کے گانے کے بعد یوٹیوب ’کریش‘ کر گیا۔
ایک اور صارف آریشا بابر نے کہا کہ علی ظفر نے اکیلے پی ایس ایل اینتھم کو  گایا ہے جو کہ سنے میں بہت اچھا ہے۔ 

اگر یوٹیوب پر دیکھنے جانے اور پسندیدگی کے لحاظ سے پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے علی ظفر کے گانے کا موازنہ کیا جائے تو پی ایس ایل کے اینتھم کو ایک ماہ میں 46 لاکھ افراد اب تک دیکھ چکے ہیں جبکہ اب تک ایک لاکھ 11 ہزار لائیکس ملے ہیں جس کے مقابلے میں علی ظفر کے گانے کو ایک دن سے بھی کم وقت میں دو لاکھ 72 ہزار افرد نے لائیک کیا ہے۔ 

شیئر: