Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: مرض چھپانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ

دوسروں کو مرض منتقل کرنے والے کو بھی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا(فوٹو اے ایف پی)
سلطنت عمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں میں سے جو کورونا یا کسی وبائی امراض کا شکار ہو تو اپنے مرض سے وزارت صحت کو مطلع کرے۔
عمان نیوز ایجنسی کے مطابق ایسا نہ کرنے والے پر10 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا۔

دیگر ممالک سے عمان پہنچنے والوں کو امدادی پناہ گاہیں مہیا کی جائیں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)

 بیرون ملک سےآنے والوں کے لیے بھی یہی ہدایت ہے کہ وہ سرحدی چوکی پر موجود اہلکار کو اپنی بیماری سے مطلع کرے۔
کورونا کا شکار مریض علاج سے انکار کردے یا معالج کے مشوروں کی پابندی نہ کرے تو اسے ایک سال قید اور10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

سرحدی چوکی پر موجود اہلکار کو اپنی بیماری سے مطلع کریں(فوٹو عمان آبزرور)

جان بوجھ کر دوسروں کو وبائی مرض منتقل کرنے والے کو بھی اسی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عمان آبزرور کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن کو دوسروں تک پھیلانے سے روکنے کے لیے مجاز ریاستی حکام کے ذریعے طے شدہ طریقے کار اور اقدامات پرعمل نہ کرنے یا اس سے منحرف ہونے پربھی یہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

معالج کے مشوروں کی پابندی نہ کرے پر سزا ہو گی(فوٹو ٹوئٹر)

دریں اثناء مارکیٹوں میں رش کرنے اور دکانیں بند نہ کرنے والوں کو جرمانے اور ایک سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عمان کی وزارت ثقافت نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 40 بڑے ہوٹل وزارت صحت کی نگرانی میں ہیں۔
یہ ہوٹل کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ضرورت کے مطابق تقریبا دو ہزار کمرے وزارت صحت کو مہیا کریں گے۔ ان کمروں کو قرنطینہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
وزارت سماجی ترقی کے سیکریٹری یحیحی بن بدر المولی نے بتایا ہے کہ یہ امدادی پناہ گاہیں دیگر ممالک سے عمان پہنچنے والوں مہیا کی جائیں گی۔
انہیں تین درجوں میں  تقسیم کیا گیا ہے۔
کچھ ہوٹل ایسے ہوں گے جہاں ان افراد کو رکھا جائے گا جن میں کسی قسم کے وبائی امراض کے اثرات موجود نہیں ہوں گے جبکہ طبی علاج کے لیے الگ الگ ہوٹلوں کو مختص کیا گیا ہے جہاں مشتبہ افراد کو ٹھہرایا جائے گا۔

شیئر: