متحدہ عرب امارات میں ہفتے کو کورونا وائرس کے64 نئے کیس سامنے آنے ہیں متاثرین کی کل تعداد 468 ہوگئی۔
اماراتی وزار ت صحت کے حکام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کےلیے احتیاطی تدابیر پروگرام میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بحرین کی مساجد میں بھی نماز روک دی گئی
Node ID: 466676 -
اپنے گھروں کو جائیں، ڈرون کے ذریعے اعلانات
Node ID: 467166 -
احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جرمانہ
Node ID: 467711
العربیہ نیٹ کے مطابق امارات کے اٹارنی جنرل برائے پبلک پراسیکیوشن نے ہفتے کو احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی تفصیل جاری کی ہے۔
بیان کےمطابق ’جو کوئی بھی کسی کام کی ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نکلے گااس پر دوہزاراماراتی درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔
یادرہے کہ امارات کی وزارت صحت اور وزارت داخلہ نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر رات آٹھ سےصبح چھ بجے تک قومی صفائی مہم شروع کررکھی ہے۔
تمام سرکاری تنصیبات،شاہراہوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو سروس پر جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے۔ ہفتے کی رات الجمیرہ سڈریٹ پر سپرے کیا گیا۔
دریں اثنا الشرق الوسط کے مطابق کویت میں ہفتے کوکورونا وائرس کے دس نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔متاثرین کی کل تعداد 235 ہو گئی۔
کویتی وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں آٹھ بیرون ملک سے کویت پہنچے تھے۔
سلطنت عمان میں بھی کورونا وائرس کے اکیس نئے مریض سامنے آئے ہیں۔