متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس ہزار درہم تک کا جرمانہ مقرر کردیا-
الامارات الیوم کے مطابق کابینہ نے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کی ہے-
مزید پڑھیں
-
اپنے گھروں کو جائیں، ڈرون کے ذریعے اعلاناتNode ID: 467166
-
امارات: 'شام 8 بجے سے گھروں میں رہیں'Node ID: 467321
-
امارات میں کورونا کے 72 نئے مریضNode ID: 467686
کسی بھی مقیم غیر ملکی یا اماراتی شہری کو حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر کم از کم پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا- دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔
تیسری بار خلاف ورزی پر معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے ہوگا جہاں اس کے خلاف فوجی عدالت کی کارروائی ہوگی-
جرمانہ قرنطینہ ضوابط کی خلاف ورزی، متاثرین سے ملنے ملانے کے علاوہ اسی طرح کی دیگر تمام خلاف ورزیوں پر ہوگا-
وزارت داخلہ، پولیس افسران و اہلکار سرکاری اداروں میں عدالتی نظام نافذ کرنے والے مقیم غیرملکیوں اور اماراتیوں پر اس حوالے سے مسلسل نظر رکھیں گے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں