سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک بلین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کسی بھی شخص کی ذاتی حیثیت میں دی گئی یہ سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹنڈولکر کا 50لاکھ انڈین روپے کا عطیہNode ID: 467586
-
’ریلیف ٹائیگر فورس‘ کیسے کام کرے گی؟Node ID: 468446
-
کورونا کے نقصانات سے بچاؤ،سماجی فنڈ قائمNode ID: 468851
جیک ڈورسی ٹوئٹر کے علاوہ ایک اور ڈیجیٹل کمپنی ’سکوئیر‘ کے بھی چیف ایگزیکٹو ہیں۔ انہوں نے فلاحی کاموں کے لیے فاؤنڈیشن کے علاوہ ’سٹارٹ سمال‘ کے نام سے ایک فنڈ بنا رکھا ہے۔ سٹارٹ سمال کا مقصد ان فلاحی کاموں کی امداد کرنا ہے جو انکی فاؤنڈیشن کے ذریعے نہیں کیے جاسکتے۔
اے ایف پی کے مطابق جیک ڈورسی اپنی مجموعی دولت کا 28 فیصد ’سٹارٹ سمال‘ کے نام وقف کر چکے ہیں۔
جیک ڈورسی نے ایک بلین ڈالر کی مدد کا اعلان ٹویٹ کے ذریعے کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اوروہ اپنی زندگی میں ہی اس کے اثرات دیکھنا چاہتے ہیں۔
I’m moving $1B of my Square equity (~28% of my wealth) to #startsmall LLC to fund global COVID-19 relief. After we disarm this pandemic, the focus will shift to girl’s health and education, and UBI. It will operate transparently, all flows tracked here: https://t.co/hVkUczDQmz
— jack (@jack) April 7, 2020
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا کہ شاید ان کے اس اقدام سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ ’زندگی بہت چھوٹی ہے، تو کیوں نہ وہ سب کریں جو ہم کر سکتے ہیں۔‘ ڈورسی کا کہنا ہے کہ وبا کے اختتام کے بعد اس فنڈ کے ذریعے بچیوں کی پڑھائی اور صحت کو بہتر بنایا جا سکے گا، اور دنیا بھر میں لوگوں کی بنیادی انکم کو بہتر بنانے کی کوششوں پر لگایا جا سکے گا۔
Jack this is a great idea. To have more time to focus on this project you should step down. I am willing to serve as the CEO of Twitter.
— Comfortably Smug (@ComfortablySmug) April 7, 2020
انہوں نے کہا کہ ’سمارٹ سمال‘ کے ذریعے وہ ایک پزار ڈالر ’امریکی فوڈ فنڈ‘ میں عطیہ کر چکے ہیں جو اداکار لیونارڈو ڈیکیپریو اور سٹیو جاب کی اہلیہ نے شروع کیا ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی کمپنی ایمازون کے بانی جیف بوزو نے ایک سو ملین ڈالر جبکہ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ 25 ملین ڈالر عطیہ کر چکے ہیں۔
بل گیٹس کی فاؤنڈیشن نے کورونا پر ریسرچ اور دیگر متعلقہ کاموں کے لیے 125 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔