Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: وبائی امراض کے ماہر بینائی سے محروم

طبی معائنہ سے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر کووڈ 19 کا شکار نہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
مصری ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے خود وائرس کی زد میں آ گئے-
مصری اخبار الیوم السابع کے مطابق ڈاکٹر محمود سامی قنیبر، کفر الشیخ کے ایک ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے علاج پر مامور تھے-

متاثرہ ڈاکٹر طویل عرصے تک این 95 ماسک استعمال کرتے رہے تھے (فوٹو، سوشل میڈیا)

ڈاکٹر محمود وبائی امراض کے  ماہر ہیں- وہ سات دن سے بلا انقطاع ڈیوٹی دینے پر شدید تھکاوٹ کا شکار ہوگئے- نیند سے بیدار ہوئے تو پتہ چلا کہ بینائی سے محروم ہوچکے ہیں-
ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ دو ہفتے قبل انہیں سانس لینے میں تکلیف کا احساس ہوا تھا- رفقائے کار کی مدد سے سینے کا ایکسرے کروایا- ڈاکٹروں نے اطمینان دلایا کہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے اس  کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے-
ڈاکٹر محمود بتاتے ہیں کہ دراصل بلڈ پریشر بڑھ جانے کی وجہ سے بینائی کا نظام متاثر ہوگیا تھا اسی کے  نتیجے میں وہ بینائی سے محروم ہوگئے-
ڈاکٹر محمود بتایا کہ وہ طویل مدت تک این 95 استعمال کرتے رہے۔ کام کا دباؤ بہت زیادہ تھا جبکہ امبابا ہسپتال سے ان کے پاس کورونا کے بہت سارے مریض چیک اپ کے لیے بھیج دیے گئے-

تھکاوٹ کی وجہ سے ڈاکٹر کو دل کا دورہ پڑا(فوٹو، سوشل میڈیا)

وہ ان کا طبی معائنہ کرکے حد سے زیادہ تھکاوٹ کا شکارہوگئے- اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا- جس سے آنکھ میں انجماد خون کا عارضہ لاحق ہوگیا اور بالاخر وہ بینائی سے محروم ہوگئے-

شیئر: