شمالی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
ماہرموسمیات عدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اتوار کو ’عید الفطر‘ کے دن مملکت کے مختلف شہروں میں موسم غیر متوقع رہنے کا امکان ہے. بعض شہروں میں بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی توقع ہے.
ویب نیوز سبق نے ماہر موسمیات الحصینی کے حوالے سے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر مملکت کے مختلف شہروں میں موسم کافی حد تک خوشگوار رہنے کا اماکان ہے.
مملکت کے شمالی ، وسطی اور جنوبی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کسی جگہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ تبوک ، الجوف ، حائل اور قصیم کے شمالی علاقوں میں گردوآلود ہواوں کی توقع ہے ، ان علاقوں میں بھی موسم خوشگوار رہے گا.
ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم میں ہونے والی خوشگوار تبدیلی ایسے ہی رہے گی . پہاڑی علاقوں میں رہنے والے ان ان مقامات میں سفر کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں خاص کر وہ علاقے جو آبی گزرگاہیں ہیں.