سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حفاظتی و صحت کی تدابیر کے معائنے کے لیے مسجد نبوی کا دورہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ مسجد کے ہر حصے میں گئے۔ انہوں نے انتظامیہ سے سماجی فاصلہ قائم کرنے اور حفاظتی صحت ضوابط لاگو کرنے کے سلسلے میں انتظامات کے بارے میں معلوم کیا۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ اژدھام روکنے کے لیے متعدد پابندیاں لگائے ہوئے ہے جبکہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچانے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آب زمزم کی فراہمی کا نظام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

پہلے مسجد نبوی کے ایک، ایک حصے میں آب زمزم کے کولر رکھے جاتے تھے- ان دنوں یہ کولر اٹھا لیے گئے ہیں اور نمازیوں کو آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
مسجد نبوی میں داخلے سے قبل ہر زائر کا درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔ ایسے کسی بھی زائر کو جو حفاظتی ماسک نہ پہنے ہوئے ہو اندر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔ وائرس لگنے سے بچانے کے لیے وضو خانے اور طہارت خانے بند رکھے گئے ہیں۔
جولة معالي وزير الصحة الدكتور توفيق الربيعة بالمسجد النبوي واطلاعه على الإجراءات الاحترازية والصحية المتبعة.#المسجد_النبوي #كورونا @SaudiMOH pic.twitter.com/cyupsPr9vY
— وكالة شؤون المسجد النبوي (@wmngovsa) July 8, 2020