Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 107 سالہ خاتون کورونا سے شفایاب

’چند دن طبی نگرانی میں رکھنے کے بعد معمر خاتون کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں 107 سالہ معمر خاتون کورونا سے شفایاب ہوگئیں۔ ان کا مشرقی جدہ ہسپتال میں علاج کیا گیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر خالد الغامدی نے کہا ہے کہ ’معمر خاتون کو سانس لینے میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا‘۔
’انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، ابتدائی جائزہ لینے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا‘۔
’نتیجہ نکلنے پر معلوم ہوا کہ معمر خاتون کورونا کا شکار ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں پھیپھڑوں میں سوجن ہے جس کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہے‘۔
’طبی ٹیم نے انہیں مصنوعی سانس پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس اثنا میں وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق ان کا علاج معالجہ کیا گیا‘۔
’ایک ہفتہ کے بعد ان کی حالت قابو میں آگئی جبکہ سانس لینے کی تکلیف بھی ختم ہوگئی، اس پر طبی ٹیم نے ان کا دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جو منفی نکلا‘۔
’بعد ازاں انہیں جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ روبہ صحت ہیں تاہم چند دن طبی نگرانی میں رکھنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل جائے گی‘۔

شیئر: