Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا غلاف کعبہ حرم انتظامیہ کے حوالے

غلاف کعبہ 9 ذو الحجہ کو بعد نماز فجر تبدیل کیا جاتا ہےأ(فوٹو واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نےنیا غلاف کعبہ متولی کے حوالے کردیا ہے۔
اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ  ڈاکٹرشیخ عبد الرحمن السدیس بھی موجود تھے۔
سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق غلاف کعبہ 9 ذو الحجہ کو بعد نماز فجر تبدیل کیا جاتا ہے جب عازمین حج میدان عرفات میں ہوتے ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس بھی موجود تھے۔ (فوٹو واس)

نیا غلاف کعبہ حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
 
 
مکہ مکرمہ کے ام الجود محلے میں غلاف کعبہ کی فیکٹری موجود ہے۔
جہاں200 سے زائد ہنرمند  پورا سال غلاف کعبہ تیار کرتے ہیں جو مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔
غلاف کعبہ سال میں ایک مرتبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔
مکہ مکرمہ کے موسم کے لحاظ سے غلاف کعبہ  کو انتہائی مضبوط اور معیاری طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: