ابوظہبی میں ادارہ تعلیم کی جانب سے آئندہ برس کے لیے آن لائن ایجوکیشن کے حق میں فیصلہ دیا گیا ہے۔ ادارہ تعلیم و معرفہ کی جانب سے والدین سے سروے کرایا گیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ طلبا کو آن لائن پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے یا سکولوں میں۔
اماراتی جریدے ’امارات ٹوڈے‘ کے مطابق سروے ابوظہبی کے نجی سکولوں کے والدین سے کیا گیا جس میں 63 فیصد والدین نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں آن لائن تدریس کا آغازNode ID: 481301
سروے میں 39 فیصد اماراتی جبکہ 33 فیصد غیرملکیوں نے آئندہ برس کے لیے اپنے بچوں کو گھروں سے تعلیم جاری رکھنے کے حق میں رائے دی۔
والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول جانے کے بجائے گھروں میں رہ کر آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ کسی قسم کے وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔
اس ضمن میں اخبار کا کہنا ہے کہ ادارہ تعلیم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایسے طلبا کو جن کی حالت سکول جانے کی نہیں انہیں آن لائن تعلیم کا اختیار دیا جائے تاہم موجودہ سروے کے بعد اکثریت نے آن لائن تعلیم کے حوالے سے رائے دینے کے بعد ابوظہبی کے نجی تعلیمی اداروں نے آئندہ برس کے پہلے سمسٹر کے لیے آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔