Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عدن پورٹ پر کسی کنٹینر میں امونیم نائٹریٹ نہیں‘

یمنی حکام کے مطابق کسی شپمنٹ میں امونیم نائٹریٹ نہیں بھیجا گیا( فائل فوٹو اے ایف پی)
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ عدن کی بندرگاہ پر کسی کنٹینر میں امونیم نائٹریٹ نہیں۔ اس حوالے سے بے بنیاد باتوں پر توجہ نہ دی جائے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے یمنی سی پورٹ کے شعبہ اطلاعات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ ’سی پورٹ پر کسی شپمنٹ میں امونیم نائٹریٹ نہیں بھیجا گیا نہ ہی اس طرح کا مواد بندرگاہ پرموجود ہے۔'
پورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’سی پورٹ کے قانون کے مطابق ایسی اشیا کو سٹور کرنا منع ہے جو ممنوعہ کیٹگری میں شامل ہیں جن کی پورٹ کی جانب سے درجہ بندی کی گئی ہے۔ 
ایسی اشیا جن میں کیمیائی مواد شامل ہو جن کی عالمی سطح پر ممانعت ہے کے علاوہ دوسری کیٹگری میں دھماکہ خیز مواد کے علاوہ آتشگیر مواد شامل ہے۔ اس قسم کے مواد کو بندر گاہ میں سٹور کرنے کی ممانعت ہے۔‘
پورٹ انتظامیہ کی جانب سے موجود کنٹینرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جن کنٹینرز کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ان میں امونیم نائٹریٹ ہے درحقیقت ان کنٹینرز میں یوریا کھاد ہے جو زراعت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

کنٹینرز میں یوریا کھاد ہے جو زراعت کےلیے استعمال ہوتی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

یہ کھاد ممنوعہ مواد میں شامل نہیں نہ ہی یہ کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ 
واضح رہے منگل کو بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ کی بڑی مقدار کے ذریعے ہولناک تباہی ہوئی تھی جس کے بعد تمام بندرگاہوں پر اس امر کی جانچ کی جارہی ہے کہ کن پورٹس پر اس قسم کا مواد ہے۔ 

شیئر: