Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی پروازوں کے لیے بحرینی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

اماراتی درخواست پر اجازت جاری کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
بحرینی سول ایوی ایشن کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو بحرینی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
بحرینی سرکاری نیوز ایجنسی ’بنا ‘ نے وزارت مواصلات و نقل وحمل  میں شعبہ شہری ہوابازی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن کے جانب سے بحرینی ادارہ شہری ہوابازی کو درخواست موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امارات آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں کو بحرینی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اماراتی شہری ہوابازی کی جانب سےموصول ہونےوالی درخواست پرغور کرنے کے بعداسے قبول کرتےہوئے امارات آنے اور وہاں سے مختلف ممالک کے لیے روانہ ہونے والی   پروازوں کو بحرینی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت جاری کردی گئی ہے

شیئر: