Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب طیاروں کے پرزے بنانے لگا

کمپنی میں کوالٹی کنٹرولر خاتون تعینات ہیں- فوٹو العربیہ
بحراحمر کمپنی میں لڑاکا اور جنگی طیاروں کے پرزے سعودی خواتین و حضرات تیار کرنے لگے-
العربیہ چینل نے جمعرات کو بحراحمر فیکٹری سے متعلق ویڈیو دکھائی- سعودی خواتین و حضرات لڑاکا اور جنگی طیاروں کے فاضل پرزے بین الاقوامی کمپنیوں کے معیار کے مطابق تیار کررہے ہیں-

فیکٹری میں81 فیصد کارکن سعودی ہیں- فوٹو العربیہ

کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبداللہ العمری نے بتایا کہ طیاروں کے فاضل پرزے بنانے والی فیکٹری میں 81 فیصد کارکن سعودی شہری ہیں جنہیں بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں ٹریننگ دلائی گئی تھی-

فیکٹری میں ٹورنیڈو، ٹائیفون اور بلیک ہاک طیاروں کے پرزے تیار ہورہے ہیں- فوٹو العربیہ

العمری نے بتایا کہ ہماری فیکٹری ٹورنیڈو، ٹائیفون اور بلیک ہاک جیسے طیاروں کے پرزے تیار کررہی ہے اور یہ طیارے سعودی فضائیہ کی جان ہیں-
کمپنی میں کوالٹی کنٹرولر ھیفا وزنی نے کہا کہ وہ اس فیکٹری کی پہلی سعودی خاتون ملازم ہے- یہ بات ان کے لیے فخر کا باعث ہے- فیکٹری پرزوں کی پیداوار کے سلسلے میں عالمی فیکٹریوں جیسا معیار قائم کرنے  اور رکھنے کے لیے پرعزم ہے-

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: